مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ جگتیال کا دوسرا سالانہ اجتماع 8 دسمبر کو
ورکشاپ میں تلنگانہ کے معروف علماء اور مفتیان اکرام مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے۔
جگتیال: مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ جگتیال کا دوسرا سالانہ اجتماع 8 دسمبر 2024 بروز اتوار کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اجتماع کا عنوان "تفہیم دین و تحفظ ایمان ورکشاپ” رکھا گیا ہے، جو بعد نماز فجر سے لے کر بعد نماز مغرب تک جاری رہے گا۔
اس ورکشاپ کی صدارت حضرت مولانا مفتی شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی، بانی اور مہتمم جامعہ اسلامیہ میسح العلوم بنگلور کریں گے۔
ورکشاپ میں تلنگانہ کے معروف علماء اور مفتیان اکرام مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے۔
ان موضوعات کا مقصد امت مسلمہ کو فتنوں اور سوشل میڈیا کے گمراہ کن اثرات سے آگاہ کرنا اور اپنے دین، ایمان اور عقائد کی حفاظت کے بارے میں شعور فراہم کرنا ہے۔
ورکشاپ میں مختلف عنوانات پر تفصیل سے بیانات دیے جائیں گے، جن کا مقصد مسلمانوں کو اپنے ایمان کی حفاظت کے اہم طریقوں سے روشناس کرانا ہے۔
اس موقع پر ضلع جگتیال کے تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اہم ورکشاپ میں شرکت کریں اور علماء و مفتیان اکرام کے بیانات سن کر اپنے دین و ایمان کی حفاظت کے طریقے سیکھیں۔
نوٹ: تمام شرکاء کے لیے تین وقت کا طعام فراہم کیا جائے گا۔ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شرکاء سے درخواست ہے کہ وہ رات ہی کو جامع مسجد جگتیال پہنچ جائیں تاکہ وہ فجر کے بعد سے پروگرام میں شریک ہو سکیں اور کوئی بات چھوٹ نہ جائے۔