تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے امیدواروں کی دوسری فہرست اندرون دو دن جاری ہونے کی توقع

تلنگانہ کانگریس کے امیدواروں کی دوسری فہرست توقع ہے کہ اندرون دو دن جاری کر دی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے امیدواروں کی دوسری فہرست توقع ہے کہ اندرون دو دن جاری کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ریاض: IIPA کے فیوچر ایکس انٹر اسکول سائنس ایکسپو میں طلباء کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا
درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ پر سجادہ نشین بارگاہ رفائیؒ، عراق کی زیارت
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
حیدرآباد: عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر تعلیم و تربیت کے اہم کردار پر زور
نصابی کتب میں تاریخ کی مسخ شدہ پیشکش اور اس کے اثرات پر سیمینار

ریاست میں 30نومبر کو 119اسمبلی حلقوں پر ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی نے قبل ازیں 55امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی اور اب پارٹی کی جانب سے دوسری فہرست کی تیاری کاکام تیزی سے جاری ہے۔

اس سلسلہ میں تمام سرگرمیاں قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پارٹی ہائی کمان کی جانب سے کی جارہی ہیں۔

امیدواروں کے انتخاب کے لئے کافی احتیاط سے کام لئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد اور نشستوں کا معاملہ بھی جاری ہے۔ رابطہ کمیٹی ٹکٹوں کے خواہشمندوں سے رابطہ میں ہے۔