تلنگانہ

تلنگانہ میں پنچایت انتخابات کا دوسرا مرحلہ 14 دسمبر کو ہوگا

تلنگانہ میں پنچایت انتخابات کا دوسرا مرحلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس مرحلہ میں باقی ماندہ اضلاع کی پنچایتوں کے لئے پولنگ ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں پنچایت انتخابات کا دوسرا مرحلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس مرحلہ میں باقی ماندہ اضلاع کی پنچایتوں کے لئے پولنگ ہوگی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریاں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


اس مرحلہ میں لاکھوں رجسٹرڈ ووٹرس اپنے پنچایت سربراہان اور وارڈ ممبران کو منتخب کرنے کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


پرامن اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ حساس اور انتہائی حساس پولنگ مراکز پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔


پولنگ صبح 7:00 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔


ووٹوں کی گنتی بھی پولنگ ختم ہونے کے فوراً بعد کل شام ہی شروع ہونے کا امکان ہے اور نتائج کا اعلان رات گئے کیا جائے گا۔