مہاراشٹرا

ویڈیو: بحری جہاز برہم پترا آتشزدگی سے بُری طرح تباہ

ہندوستانی بحریہ کا ایک جنگی جہاز جو ممبئی میں نیول ڈاک یارڈ میں زیر مرمت تھا، اس میں آج آگ لگ گئی۔ بحریہ نے کہا کہ ایک جونیئر ملاح لاپتا ہے اور بچاؤ ٹیمیں اسے تلاش کررہی ہیں۔

ممبئی/نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کا ایک جنگی جہاز جو ممبئی میں نیول ڈاک یارڈ میں زیر مرمت تھا، اس میں آج آگ لگ گئی۔ بحریہ نے کہا کہ ایک جونیئر ملاح لاپتا ہے اور بچاؤ ٹیمیں اسے تلاش کررہی ہیں۔

دیگر تمام ارکان عملہ کا پتا چل چکا ہے۔ ملٹی رول بحری جہاز آئی این ایس برہم پترا میں اتوار کی شام اس وقت آگ لگ گئی جب ممبئی نیول ڈاک یارڈ میں اس کی مرمت ہورہی تھی۔ بحریہ نے بتایا کہ اب یہ جہاز کروٹ پڑا ہوا ہے۔

بحریہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جہاز کے ارکان عملہ نے پیر کی صبح تک نیول ڈاک یارڈ کے آتش فرو عملہ، دیگر جہازوں کے عملہ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

علاوہ ازیں جہاز کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کرلی گئی ہے کہ آیا اس میں کہیں اور آگ لگنے کا خطرہ تو نہیں ہے۔

بحریہ نے آج دوپہر کہا کہ جہاز ایک جانب جھکنا شروع ہوگیا تمام کوششوں کے باوجود اسے سیدھی پوزیشن میں نہیں لایا جاسکا۔ جہاز اپنے برتھ کی طرف سے مزید جھکنا شروع ہوا اور فی الحال ایک جانب پڑا ہوا ہے۔

تمام ارکان عملہ کی گنتی کی جاچکی ہے صرف ایک جونیئر ملاح کا پتا نہیں چل سکا جس کی تلاش جاری ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

a3w
a3w