حیدرآباد

ایس آئی نے وکیل کو برسر عام زدو کوب کیا، پولیس اسٹیشن میں بھی پٹائی

تلنگانہ کی فرینڈلی پولیس کا ایک غیرانسانی رویہ منظر عام پر آیا ہے۔ سعیدآباد کے سب انسپکٹرنے برسرعام ایک وکیل کو شدید زدو کوب کیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو)تلنگانہ کی فرینڈلی پولیس کا ایک غیرانسانی رویہ منظر عام پر آیا ہے۔ سعیدآباد کے سب انسپکٹرنے برسرعام ایک وکیل کو شدید زدو کوب کیا۔

متعلقہ خبریں
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ
حیدرآباد پولیس نے دکانوں اور ہوٹلوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا
بی آر ایس کے خلاف تیار کردہ 3 اشتہاری کاریں گاندھی بھون سے ضبط
گنیش جلوس کے دوران پولیس عہدیداروں کا رقص کرنے کا ویڈیو وائرل

بتایا جاتا ہے کہ ایس آئی نے ایک خطرناک ملزم کی طرح وکیل کو نہ صرف زدوکوب کیا بلکہ انھیں بعد گرفتاری مکان سے پیدل پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ اس دوران وکیل کو برسرعام پیٹا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں بھی اڈوکیٹ محمد عبدالکلام کو شدید زدوکوب کیا گیا جس کی وجہ سے قانونی کاروائی میں موکلوں کی حفاظت کرنے والے اڈوکیٹ (وکیل) کی طبیعت بگڑ گئی تب انھیں چھوڑ دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اڈوکیٹ، پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں نیم بے ہوشی کے حالت میں پڑے رہے، انھیں ہاسپٹل لے جایا گیا۔ پولیس آفیسر کے غیرانسانی برتاؤ کے خلاف وکلا برادری نے شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج منظم کیا اور خاطی ایس آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس سلسلہ میں ڈی جی پی سے نمائندگی کی گئی جس میں ایس آئی سعید آباد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے بموجب موسیٰ ندی کے کنارے غیر قانونی تعمیر شدہ مکانات سے مکینوں کے تخلیہ کامسئلہ درپیش تھا۔ چند مکینوں کو کرماگوڑہ علاقہ میں واقع ڈبل بیڈروم کے فلاٹس الاٹ کئے گئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں محمد عبدالکلام اڈوکیٹ نے عدالت میں ایک عرضی دائر کی تھی جو عدالت میں زیر التوا ہے۔

دو دن پہلے مادنا پیٹ اور سعید آباد پولیس نے اڈوکیٹ کلام کو ایک مکان سے گرفتار کرلیا اور انھیں بری طرح زدو کوب کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب وکلا بھی پولیس کی دہشت سے محفوظ نہیں ہیں۔ پولیس جس سے جیسا چاہئے برتاؤ کرسکتی ہے۔ اس واقعہ کے خلاف عدلیہ کے احاطہ میں وکلا کی جانب سے پولیس کے خلاف مظاہرے کئے گئے ہیں۔

وکلا نے پولیس ظلم بند کروکے نعرے بلند کئے اور خاطی عہدیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وکلا نے وفد نے تلنگانہ ڈی جی پی آفس پہنچ کر پولیس عہدیدار کے خلاف شکایت کی۔ پولیس کا امیج برقرار رکھنے کے لئے سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند کو چاہئے کے متعلقہ سب انسپکٹر اور ان کے اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

ورنہ پولیس کا امیج عوام میں بری طرح متاثر ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ اڈوکیٹ کی گرفتاری کے موقع پر سب انسپکٹر کا نام پوچھنے اس نے اپنا نام نہیں بتایا اور کہا کہ مرا نام مرد ہے۔

a3w
a3w