ایشیاء

بنگلہ دیش کی صورتحال تشویشناک، 50پولیس ملازمین ہلاک

بنگلہ دیش میں پرتشدد حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور ملک سے چلے جانے کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور مظاہرین شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ سے وابستہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں پرتشدد حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور ملک سے چلے جانے کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور مظاہرین شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ سے وابستہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
بنگله دیش میں فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل
بنگلہ دیش: جیل سے 500 قیدی فرار
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی نئی دہلی آمد

چہارشنبہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں پرتشدد ہجوم نے تقریباً 400 پولیس سٹیشنوں پر حملہ کر کے کم از کم 50 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان بیشتر پولیس عہدیداروں نے محفوظ مقامات پر پناہ لے رکھی ہے جس کی وجہ سے ملک کے کئی تھانوں میں ایک بھی پولیس عہدیدار نہیں ہے۔

دریں اثناء ضلع لال منیرہاٹ میں مظاہرین نے عوامی لیگ کے دو ارکان پارلیمنٹ اور 100 سے زائد حامیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ شیخ حسینہ کی برطرفی کا جشن منانے کے لیے نکالے گئے جلوس کے دوران، لال منیر ہاٹ-1 کے ایم پی اور ضلع عوامی لیگ کے صدر مطہر حسین اور لالمنیر ہاٹ-3 کے ایم پی اور ضلع عوامی لیگ کے جنرل سیکریٹری مطہر رحمان سمیت کئی رہنماؤں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

’ڈھاکہ ٹریبیون‘کی رپورٹ کے مطابق پچھلی حکومت کے قریبی سمجھے جانے والے زیادہ تر اعلیٰ عہدیدار زیر زمین چلے گئے ہیں۔تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں نظر بندی سے رہائی کے ایک دن بعد، سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء نے چہارشنبہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے دارالحکومت کے علاقے نیا پلٹن میں پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کیا۔

فروری 2018 میں کرپشن کیس میں جیل جانے کے ساڑھے چھ سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب 79 سالہ رہنما نے کسی سیاسی ریلی میں تقریر کی ہے۔ انہوں نے عوامی لیگ کی حکومت کو گرانے پر احتجاج کرنے والے طلباء اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ کسی بھی انتقامی کارروائی سے باز رہیں۔

بی این پی کے جنرل سکریٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے ڈیلی سٹار کو بتایا ”انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ صبر اور متحد رہیں اور اس ملک کی تعمیر نو پر توجہ دیں۔“ انہوں نے دارالحکومت کے ایور کیئر ہسپتال میں محترمہ ضیاء سے ملاقات کی، جو وہاں زیر علاج ہیں۔ الگامیر نے کہا”میں نے اسے کافی عرصے بعد دیکھا۔وہ ذہنی طور پر صحت مند لگ رہی تھی، تاہم، وہ تھوڑی تھکی ہوئی لگ رہی تھی۔‘

a3w
a3w