الوال کے ایک مکان میں سانپ داخل (ویڈیو)
شہر حیدرآباد میں منگل کے روز شدیدبارش سے کئی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ چند علاقوں میں افراد کو اپنے مکانات میں داخل ہونے کیلئے کمر تک پانی میں سے گذرنا پڑا۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں منگل کے روز شدیدبارش سے کئی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ چند علاقوں میں افراد کو اپنے مکانات میں داخل ہونے کیلئے کمر تک پانی میں سے گذرنا پڑا۔
وقفہ، وقفہ سے ہونے والی بارش کے نتیجہ میں شہر کے چند علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں ان شدید متاثرہ علاقوں میں الوال بھی شامل ہے۔
جہاں سیوریج واٹر نہ صرف نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا بلکہ اس پانی نے گھروں میں غیر متوقع سیاح کو لانے سے مکینوں میں تشویش پید ا ہوگئی۔
ایک سانپ، جو سمجھا جاتا ہے، سیلاب میں بہہ کر آیا، الوال کے ایک مکان میں داخل ہوگیا۔ جس سے اس مکان میں مقیم افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اس مکان کے ان افراد نے گھر میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع جی ایچ ایم سی کے احکام کو دی گئی مگر گھنٹوں کے بعد بھی کوئی امداد نہیں مل پائی۔
آخر کار بارش سے متاثر ایک شخص سمپت کمار نے سانپ کو پکڑ لیا، اور سانپ کو لے کر متعلقہ دفتر بلدیہ پہونچا اور اس سانپ کو دفتر میں ایک عہدیدار کے ٹیبل پر چھوڑ دیا جس کے ساتھ ہی دفتر میں افراتفری پھیل گئی۔