شمالی بھارت

ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر بیٹے نے والدین اور بہن کا قتل کردیا

مقامی افراد سے جانکاری ملی اس کے مطابق راجن نے ایک بوری گیہوں چوری کر کے فروخت کردیاتھا۔ اس پر ناراض ہوکر والد بھانو پرتاپ سنگھ اور ان کی ماں سنیتا سنگھ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کیا تھا۔

اعظم گڑھ: اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں حیران کن واردات سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک بیٹے نے والدین اور بہن کا کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کردیا۔ وہ اس واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اللہ کی رضا مندی والدین کی رضا مندی میں ہے: حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
اولاد، والدین کے لئے نعمت بھی اور ذمہ داری بھی
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ آریہ نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی دیر رات ڈھائی بجے کے آس پاس کا ہے۔جب کپتان گنج تھانہ علاقے کے دھندھاری گاؤں کے باشندہ بھانو پرتاپ سنگھ(48)،سنیتا(45)،راشی(12)سوئے ہوئے تھے اور بیٹا راجن سنگھ نے اسے دوران کلہاڑی سے تینوں کا قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

اس بات کی اطلاع مقامی افراد کو صبح ہوئی تو انہوں نے تھانے پر فون کر کے اس کی اطلاع دی موقع پر انسپکٹر کپتان گنج پہنچ گئے۔ اس واقعہ کی جانکاری ملتے ہی ڈی آئی جی اکھلیش کمار، ایس پی انوراگ آریہ سمیت پولیس کے تمام اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس واردات کی چھان بین کررہی ہے۔ مقامی افراد سے جانکاری ملی اس کے مطابق راجن نے ایک بوری گیہوں چوری کر کے فروخت کردیاتھا۔ اس پر ناراض ہوکر والد بھانو پرتاپ سنگھ اور ان کی ماں سنیتا سنگھ نے اسے ڈانٹ پھٹکارلگائی تھی۔

 لوگوں کو شبہ ہے کہ شاید اسی ڈانٹ پھٹکار کے بعد بیٹے نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ بہر حال پولیس پورے معاملے کی تحقیق کررہی ہے۔ فرار ملزم راجن سنگھ کی گرفتاری کے لئے ایس پی نے ٹیم نے تشکیل دی ہے۔