حیدرآباد

حیدرآباد میں ٹریفک کے دوران ہارنوں کی گونج بڑی اذیت

حیدرآباد میں ٹریفک کے دوران ہارنوں کی گونج اب شہریوں کے لئے ایک بڑی اذیت بن گئی ہے۔ سڑک پر اگر کوئی موٹر سائیکل یا گاڑی ذرا سا رک جائے تو پیچھے آنے والے ڈرائیورس کے ہارنوں کی آوازیں شور و غل مچا دیتی ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹریفک کے دوران ہارنوں کی گونج اب شہریوں کے لئے ایک بڑی اذیت بن گئی ہے۔ سڑک پر اگر کوئی موٹر سائیکل یا گاڑی ذرا سا رک جائے تو پیچھے آنے والے ڈرائیورس کے ہارنوں کی آوازیں شور و غل مچا دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

سگنل پر رکنے کے دوران، یا کسی گاڑی کے اوورٹیک نہ کرنے پر بھی مسلسل ہارن بجانے کا رجحان عام ہو چکا ہے۔ نتیجتاً شہر کے کئی علاقوں میں شور کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ اسپتالوں، اسکولوں اور رہائشی علاقوں کے آس پاس تو سائرن، میوزیکل اور ملٹی ٹون ہارنس کے شور سے ماحول مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔


نیشنل انوائرنمنٹل انجینئرنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (این ای ای آرآئی) کی رپورٹ کے مطابق، شہری علاقوں میں شور کی سطح مقررہ حد سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شہر میں شور کی شدت 70 سے 90 ڈیسِبل کے درمیان ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت نے دن میں 53 ڈیسِبل اور رات میں 45 ڈیسِبل کی حد مقرر کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک سے پیدا ہونے والے شور میں تقریباً 60 فیصد حصہ ہارنوں کا ہے۔ شور کی شدت میں اوسطاً 7 سے 10 ڈیسِبل کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کے مطابق، رہائشی علاقوں جیسے جوبلی ہلز اور تارناکہ میں دن کے وقت شور کی حد 55 ڈیسِبل اور رات میں 40 ڈیسِبل مقرر ہے، جب کہ حساس علاقوں جیسے زو پارک اور ایچ سی یو/گچی باؤلی میں دن کے وقت 50 ڈیسِبل اور رات میں 40 ڈیسِبل کی حد ہے مگر عملی طور پر ان علاقوں میں شور کی سطح ان حدود سے کہیں زیادہ پائی گئی ہے۔


صنعتی علاقوں کے لئے دن میں 75 ڈیسِبل اور رات میں 70 ڈیسِبل، جبکہ تجارتی علاقوں میں دن کے وقت 65 ڈیسِبل اور رات میں 55 ڈیسِبل کی حد مقرر ہے۔


ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق، اگر شور کی سطح 65 ڈیسِبل سے زیادہ ہو تو طویل مدت میں ذہنی دباؤ، بلڈ پریشر اور بے چینی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مصروف چوراہوں پر اگر 70 سے 95 ڈیسِبل تک کا شور مستقل طور پر برقرار رہے تو اس سے سماعت متاثر ہو سکتی ہے۔