تلنگانہ
راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایاگیا
شرمیلا کی پد یاترا کے دوران تناو کی صورتحال دیکھی گئی تھی، اس تناو کے دوران انہوں نے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔ گاؤں کے سرپنچ نے پولیس سے شکایت کی کہ مجسمہ کی تنصیب کے لیے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے اوتاپورم گاؤں پیش آیا۔
گزشتہ ماہ کی 16 تاریخ کوراج شیکھرریڈی کی دختر و وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی بانی و صدر وائی ایس شرمیلا نے اپنی یاترا کے دوران اپنے والد کے اس مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔
شرمیلا کی پد یاترا کے دوران تناو کی صورتحال دیکھی گئی تھی، اس تناو کے دوران انہوں نے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔ گاؤں کے سرپنچ نے پولیس سے شکایت کی کہ مجسمہ کی تنصیب کے لیے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔اس واقعہ پر وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے کیڈر میں برہمی پائی جاتی ہے جنہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث اشرار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔