سوشیل میڈیا

لوگوں پر تیندوے کا حملہ، فاریسٹ آفیسر نے شیئر کیا ویڈیو

انڈین فاریسٹ سرویس (آئی ایف ایس) آفیسر سوسنتا نندا کی جانب سے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کیا گیا تھا جس کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جانوروں کی حفاظت اور بڑھتے ہوئے انسانی تجاوزات پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

میسور: میسور میں ایک تیندوے کا لوگوں پر حملہ کرنے کا حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

انڈین فاریسٹ سرویس (آئی ایف ایس) آفیسر سوسنتا نندا کی جانب سے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کیا گیا تھا جس کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جانوروں کی حفاظت اور بڑھتے ہوئے انسانی تجاوزات پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

یہ واقعہ شہر کے کانکا نگر میں پیش آیا۔ سوسنتا نندا نے ایک کیپشن کے ساتھ اس کلپ کو شیئر کیا جس میں لکھا ہے: میسور سے پریشان کن منظر۔ لوگوں کا ہجوم پہلے سے حیران و پریشان تیندوے کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے۔ تاہم محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے اسے بے ہوش کرکے پکڑ لیا ہے۔

ویڈیو کا آغاز ایک تیندوے کے ساتھ ہوتا ہے جو ایک عمارت پر چڑھنے کی کوشش کررہا ہے، لوگوں کی چیخ و پکار پر وہ پلٹ جاتا ہے اور واپس سڑک کی جانب دوڑتا ہے جہاں وہ ایک موٹر سیکل سوار پر حملہ کرکے اسے گرادیتا ہے۔

اس کے بعد ایک اہلکار اسے پتھر مارتا ہے تو وہ پلٹ کر اس کی طرف آتا ہے۔

سوسنتا نندا کے ٹویٹ کے مطابق بعد میں جنگلات کے اہلکار تیندوے کو پکڑنے کے لئے اس مقام پر پہنچے اور کامیابی کے ساتھ بے ہوش کردینے والا انجکشن فائر کرکے اسے بے ہوش کیا گیا اور پھر اسے پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔