جرائم و حادثات

گانجہ نہ ملنے پر طالبعلم نے چلتی ٹرین کے سامنے کودکرخودکشی کرلی

پولیس نے بتایا کہ وہ نشہ کا عادی تھا اور کچھ دنوں سے پاگل پن کی حرکتیں کررہا تھا۔وہ کئی بار اپنے گھر والوں کو بتا چکا تھا کہ وہ خودکشی کر لے گا۔

حیدرآباد: گانجہ کے عادی انجینئرنگ کے طالب علم نے گانجہ نہ ملنے کے سبب چلتی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ پداچرلہ پلی کے رہنے والا وجے کمارگھٹکیسرمیں تعلیم حاصل کرنے کے دوران گانجہ کا عادی ہوگیا۔ اس کے والد نے اس کی تعلیم کے سلسلہ کو منقطع کرتے ہوئے اس کو چکن دکان لگاکردی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

 پولیس نے بتایا کہ وہ نشہ کا عادی تھا اور کچھ دنوں سے پاگل پن کی حرکتیں کررہا تھا۔وہ کئی بار اپنے گھر والوں کو بتا چکا تھا کہ وہ خودکشی کر لے گا۔ پولیس نے کہاکہ اس نے گھٹکیسر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔