شمالی بھارت

آسام میں لوجہاد کے خاطیوں کیلئے عمرقید اور ایک مخصوص برادری کو زمین فروخت کرنے پر پابندی لگائی جائے گی : چیف منسٹر

چیف منسٹر آسام ہیمنتابسواشرما نے آج کہا کہ ان کی حکومت ایک نیا قانون لائے گی جو لوجہاد کے خاطی پائے جانے والوں پر عمرقید کی سزا نافذ کرے گا۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنتابسواشرما نے آج کہا کہ ان کی حکومت ایک نیا قانون لائے گی جو لوجہاد کے خاطی پائے جانے والوں پر عمرقید کی سزا نافذ کرے گا۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ پولیس کے دو سب انسپکٹرس پکڑے گئے۔ چمپئی سورین کی جاسوسی کرنے کا الزام۔ دھماکہ خیز دعویٰ
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
روہنگیاؤں کے خلاف کارروائی قابل ستائش:چیف منسٹر آسام
ہندو خواتین کو رجھانے کی سازش رچنے کا الزام، لو جہاد کے واقعات پر کارروائی کرنے کی ہدایت
لو جہاد قانون پر فوری اسٹے دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

گوہاٹی میں ریاستی بی جے پی کے توسیعی عاملہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے دوران لوجہاد کے بارے میں بات کی عنقریب ہم ایک قانون لائیں گے جو ایسے معاملات میں عمر قید کی سزا نافذ کرے گا۔

بیشتر بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں جبری دیلی مذہب کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں تاہم سزا کو مزید سخت کرنے کی گنجائش فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

لوجہاد کے خلاف قانون وضع کرنے والی پہلی ریاست اترپردیش غیرقانونی تبدیلی مذہب پر امتناع(ترمیمی) بل 2024 پر نظر ثانی کرنا چاہتی ہے جس پر اپوزیشن نے کڑی تنقید کی ہے۔ سماج وادی پارٹی نے اسے پھوٹ ڈالنے والا اقدام قرار دیا ہے جس کا مقصد سماج میں دشمنی پیدا کرنا ہے۔

شرما نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد ڈومیسائل پالیسی متعارف کرائی جائے گی جس کے تحت صرف آسام میں پیدا ہونے والے ریاستی حکومت کی ملازمتوں کے لئے اہل قرار دیئے جائیں گے اس کے علاوہ چند اضلاع میں سرکاری منظوری کے بغیر جائیدادوں کی بین مذہبی خرید و فروخت کی اجازت نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص برادری مقامی عوام کی اراضی حاصل کررہی ہے۔ ہم ایک قانون لائیں گے کہ گول پاڑا میں ہماری زمین ایک مخصوص برادری کو فروخت نہیں کی جائے گی۔

مقامی اور پسماندہ عوام کے پاس جو زمین ہے اسے کبھی منتقل نہیں کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ نئے قوانین جاریہ ماہ کے اواخر میں اسمبلی کے مانسون اجلاس میں لائے جائیں گے۔

a3w
a3w