حیدرآباد

حیدرآباد میں ہونے والے سن برن ایونٹ کو منسوخ کردیاگیا

پر وزیراعلی ریونت ریڈی نے پوچھا تھا کہ اس پروگرام کی اجازت کس نے دی۔ اس کے فوراً بعد سائبرآباد پولیس کے عہدیداروں نے تقریب کے منتظمین کو فون کیا اوربک مائی شو کے نمائندوں کی سرزنش کی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ہونے والے سن برن ایونٹ کو منسوخ کردیاگیا۔یہ پروگرام نئے سال کے موقع پر منعقدکرنے کا منصوبہ تیار کیاجارہا تھا اور اس سلسلہ میں پولیس سے اجازت دینے کی خواہش کی گئی تھی۔ اس پروگرام کے سلسلے میں بک مائی شو میں ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
سال نو پر غیر اسلامی حرکات سے اجتناب کریں، مولانا ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی کا جامع مسجد دارالشفاء میں خطاب
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے

 پولیس نے تقریب کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ مقدمہ بغیر اجازت ٹکٹ فروخت کرنے پر درج کیاگیا ہے۔سن برن ایک بہت بڑا میوزک فیسٹیول ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں اس کی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس تقریب میں شراب کے استعمال کے علاوہ غیر سماجی سرگرمیوں کے بھی الزامات ہیں۔

کلکٹرس کے ساتھ ہوئی کانفرنس کے موقع پر وزیراعلی ریونت ریڈی نے پوچھا تھا کہ اس پروگرام کی اجازت کس نے دی۔ اس کے فوراً بعد سائبرآباد پولیس کے عہدیداروں نے تقریب کے منتظمین کو فون کیا اوربک مائی شو کے نمائندوں کی سرزنش کی گئی۔