دہلی

سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے کا’از خود نوٹس‘ لیا اور 20 اگست کو اس کی سماعت کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے کا’از خود نوٹس‘ لیا اور 20 اگست کو اس کی سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
کانوڑ یاترا کے دوران کاروبار متاثر نہ ہونے کی توقع کا اظہار۔ مسلم دکاندار خوش

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ 20 اگست 2024 کو ’از خود‘کیس کی سماعت کرے گی۔9 اگست 2024 کو اسپتال کی ڈیوٹی کے دوران ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ طور پر ایک شرمناک واقعہ پیش آیا۔

اس معاملے پر پورے ملک میں جاری ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران 14 اگست کو نامعلوم افراد کے ہجوم نے اسپتال پر حملہ کر دیا جس سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔پورے ملک میں ڈاکٹروں کی جانب سے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

دریں اثنا، کلکتہ ہائی کورٹ نے 13 اگست کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو ڈاکٹر کے مبینہ قتل کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی تھی۔

عدالت نے یہ حکم متاثرہ ڈاکٹر کے والدین سمیت کچھ دوسرے لوگوں کی درخواستوں کی سماعت کے بعد دیا تھا۔کولکتہ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔عدالت کے حکم پر سی بی آئی کیس کی جانچ میں مصروف ہے۔

a3w
a3w