سپریم کورٹ نے گروپ۔1 مینس امتحان پر روک لگانے سےانکارکردیا
امیدوار پہلے ہی امتحانی مراکز پر پہنچ چکے ہیں، جس کے پیش نظر سپریم کورٹ نے اس مرحلے پر امتحانات کے التوا پر مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گروپ-1 مینس امتحان کے التوا کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ گروپ-1 کے امیدواروں کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سپریم کورٹ نے مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی امتحانات کے انعقاد کے بارے میں واضح احکامات جاری کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو 20 نومبر تک سماعت مکمل کرنے کا حکم دیا۔
امیدوار پہلے ہی امتحانی مراکز پر پہنچ چکے ہیں، جس کے پیش نظر سپریم کورٹ نے اس مرحلے پر امتحانات کے التوا پر مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ گروپ-1 مینس امتحانات کا آج دوپہر 2 بجے سے آغاز ہوگیا۔ امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ امیدواروں کو ان کے ہال ٹکٹ اور شناختی کارڈز کی تفصیل کی جانچ کے بعد ہی امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ صرف پین، پنسل اور ایریزر کو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔