تلنگانہ

تلنگانہ سائبر سیکیورٹی بیورو نے راجستھان سے سائبر مجرم کو گرفتار کرلیا

ورنگل سائبر کرائم پولیس نے تلنگانہ سائبر سیکیورٹی بیورو کے تحت ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک سائبر مجرم کو گرفتار کیا ہے جو ملک بھر میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے کر کروڑوں روپے کما رہا تھا۔

ورنگل: ورنگل سائبر کرائم پولیس نے تلنگانہ سائبر سیکیورٹی بیورو کے تحت ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک سائبر مجرم کو گرفتار کیا ہے جو ملک بھر میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے کر کروڑوں روپے کما رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ورنگل سائبر کرائمز کے اے سی پی وجے کمار نے اس گرفتاری کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ راجستھان کے دیگانہ قصبے سے تعلق رکھنے والا کالو رام (33) گزشتہ چند دنوں سے ملک بھر میں 12 سے زائد جرائم میں ملوث رہا ہے۔

کالو رام لوگوں کو آن لائن سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کا لالچ دے کر انہیں دھوکہ دے رہا تھا۔ اس نے تلنگانہ میں بھی دو جرائم کا ارتکاب کیا، جن میں سے حال ہی میں ہنوماکونڈہ کے ایک معروف ڈاکٹر کو 21 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دیا گیا تھا۔ جب متاثرہ ڈاکٹر کو اس فراڈ کا علم ہوا، تو انہوں نے فوراً سائبر پولیس سے رجوع کیا۔

سائبر کرائم کے اے سی پی وجے کمار کی قیادت میں تحقیقات شروع کی گئیں اور خصوصی سائبر ٹیم نے ملزم کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے راجستھان میں گرفتار کیا اور ورنگل کمشنریٹ منتقل کردیا۔ اس کارروائی میں سائبر کرائم کے انسپکٹر روی کمار، ایس اے آئی چرن، شیوکمار، اے اے او سلمان پاشا، کانسٹیبل کشور کمار، انجانیولو، راجو اور سائبر ونگ کے دیگر اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔

ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے سائبر ٹیم کے افسران کی اس کامیاب کارروائی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔