قومی

پہلگام حملہ کے دہشت گرد پاکستانی نہیں ہندوستانی ہی تھے، چدمبرم کے بیان پر مچا ہنگامہ

آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث سے قبل کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم کے متنازعہ بیان پر بی جے پی نے سخت اعتراض کیا ہے۔ چدمبرم نے پہلگام دہشت گرد حملے کے پیچھے مقامی دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے پاکستان کو کلین چٹ ملتی دکھائی دیتی ہے۔

نئی دہلی: آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث سے قبل کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم کے متنازعہ بیان پر بی جے پی نے سخت اعتراض کیا ہے۔ چدمبرم نے پہلگام دہشت گرد حملے کے پیچھے مقامی دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے پاکستان کو کلین چٹ ملتی دکھائی دیتی ہے۔

 ایک انگریزی میڈیا ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد این آئی اے نے اب تک کیا پیشرفت کی، اس بارے میں حکومت کچھ بھی واضح کرنے سے کترا رہی ہے۔

 انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان دہشت گردوں کی شناخت کی گئی؟ وہ کہاں سے آئے تھے؟ اب تک ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ چدمبرم نے مزید کہا کہ ایسے شبہات موجود ہیں کہ حملہ آور ممکنہ طور پر اندرونِ ملک سے ہی تعلق رکھتے ہوں، اگر ایسا ہے تو کیسے کہا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان سے آئے تھے؟

انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ کیا واقعی کوئی ثبوت ہے جس سے ثابت ہو سکے کہ پہلگام حملے میں ملوث افراد پاکستانی دہشت گرد تھے؟