حیدرآباد
مسجد عزیزیہ میں چندہ کا ڈبہ توڑ کر رقم کی چوری ، ویڈیو وائرل
سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حوالے کیاگیا۔پولیس، اس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس چور کی تلاش کررہی ہے۔ مسجد میں چوری کی واردات کا یہ سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی مشہور عزیزیہ مسجد ہمایوں نگر میں چندہ کے ڈبہ کو توڑکر رقم کی چوری کی واردات پیش آئی۔یہ واردات مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔اس فوٹیج میں دکھایاگیا کہ ایک نوجوان چندہ کے ڈبہ کو نقصان پہنچاکر اس سے رقم نکال رہا ہے۔
اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی گئی اور پولیس کو یہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حوالے کیاگیا۔پولیس، اس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس چور کی تلاش کررہی ہے۔ مسجد میں چوری کی واردات کا یہ سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔