حیدرآباد

بی جے پی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں انٹلیجنس عہدیدار کو پکڑ لیا گیا

مجلس عاملہ کے اجلاس کے آج کی کاروائی کے آغاز سے قبل انٹلیجنس عہدیدار نے قرار دادوں کے مسودہ کی کا پیوں کی تصاویر کو اپنے موبائل فون میں قید کررہا تھا کہ اسے پکڑلیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے ایک سینئر قائد نے اتوار کے روز یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک انٹلیجنس عہدیدار کو اس وقت پکڑ لیا جبکہ وہ یہاں ایچ آئی سی سی میں جاری بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی کے مسودہ قراردادوں کی تصاویر کو اپنے موبائل سے لے رہا تھا۔

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی این اندرا سین ریڈی نے الزام عائد کیا کہ جس انٹلیجنس عہدیدار کو پکڑلیا گیا تھا اسے اس کے سینئر عہدیدار کے حوالے کردیا گیا اور اس انٹلیجنس عہدیدار کو اپنے موبائیل فون میں قید تصاویر کو ڈیلیٹ (جذف) کرنے پر مجبور کردیا گیا۔

ریاستی حکومت بدنیتی کے ارادہ سے یہاں غوروخوص شدہ مسائل کو عوام میں لانا چاہتی تھی۔ انٹلیجنس عہدیدار، پولیس کے پاس سے ہال میں اندر داخل ہوا تھا جبکہ پولیس کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

مجلس عاملہ کے اجلاس کے آج کی کاروائی کے آغاز سے قبل انٹلیجنس عہدیدار نے قرار دادوں کے مسودہ کی کا پیوں کی تصاویر کو اپنے موبائل فون میں قید کررہا تھا کہ اسے پکڑلیا گیا۔

انہوں نے ریاستی حکومت سے اس بارے میں معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ اس تعلق سے جب سینئر پولیس آفیسر سے سوال کیا تو انہوں نے اس بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا۔