اقوام متحدہ نے غزہ میں بھکمری کے بڑھتے خطرات سے خبردار کردیا
غزہ میں مایوس شہریوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے، بشمول محصور شمال میں وہ لوگ جہاں اقوام متحدہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے امداد پہنچانے میں ناکام ہے۔
جنیوا: اقوام متحدہ (یو این) ایجنسیوں اور عہدیداروں نے جمعرات کو جنگ زدہ غزہ میں بھکمری، مایوسی اور سماجی افراتفری کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا ہے۔
انہوں نے امداد کے خواہشمند فلسطینی شہریوں کے قتل کی بھی مذمت کی اور تنازعات کے خاتمے پر اپیل کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے جمعرات کو غزہ سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ غزہ میں تنازعے کے باعث ہونے والے المناک انسانی نقصان پر صدمے میں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سیکرٹری جنرل آج شمالی غزہ میں پیش آنے والے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں جس میں زندگی بچانے والی مدد مانگتے وقت مبینہ طور پر 100 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے‘‘۔ غزہ میں مایوس شہریوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے، بشمول محصور شمال میں وہ لوگ جہاں اقوام متحدہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے امداد پہنچانے میں ناکام ہے۔