حیدرآباد

پائیگاہ کامپلکس کی گنبدوں کے تحفظ کیلئے امریکی سفیر نے اعلان کیا

امریکی سفیر بیتھ جونس نے اس سلسلہ میں مساعی پر آغاخان ٹرسٹ فارکلچر سے بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔نئے پراجکٹ کے اعلان کے بعد جونس نے رتیش نندا چیف اگزیکٹیوآفیسر آغاخان ٹرسٹ فار کلچر کے ساتھ گنبدان پائیگاہ کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: امریکہ کی سفیربیتھ جونس نے شہرحیدرآباد کے پائیگاہ کامپلکس کا دورہ کیا اور 250,000 ڈالروالے حکومت کے پراجکٹ کا اعلان کیا تاکہ اس پائیگاہ کامپلکس میں 6گنبدوں کے تحفظ اور بحالی کا کام کیاجاسکے۔یہ گنبد18ویں اور19ویں صدی میں بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
امریکی سفیر کا دورہ چارمینار، ایرانی چائے نوش کی
سری لنکا میں اڈانی کوپراجکٹ دلانے پر وزیر اعظم پر طنز

یہ ثقافت کے تحفظ کیلئے امریکی فنڈ کا پانچواں پراجکٹ ہے۔ آغا خان ٹرسٹ فارکلچر کی جانب سے اس پراجکٹ پر عمل کیاجائے گا۔اس موقع پر جونس نے کہاکہ یہ ان کا حیدرآبادکا پہلا دورہ ہے تاہم امریکہ نے شہر کی اہمیت کی حامل تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور ان کو بحال کرنے کیلئے پہلی مرتبہ تعاون نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں ان شانداریادگاروں کے تحفظ کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی مساعی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں مساعی پر آغاخان ٹرسٹ فارکلچر سے بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔نئے پراجکٹ کے اعلان کے بعد جونس نے رتیش نندا چیف اگزیکٹیوآفیسر آغاخان ٹرسٹ فار کلچر کے ساتھ گنبدان پائیگاہ کا معائنہ کیا۔

ان کے ساتھ امریکی قونصل جنرل جنیفر لارسن بھی موجود تھیں۔لارسن نے کہاکہ حیدرآباد میں ان کے پہلے ہفتہ کے دوران ان کو گنبدان قطب شاہی میں ایک ایسے ہی پراجکٹ کے آغاز کا اعزازملا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان ٹرسٹ اورتلنگانہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے سے ہم آنے والی نسلوں کیلئے ان انوکھے ثقافتی مقامات کی یکجہتی کو یقینی بنانے کا کام کریں گے۔