امریکہ و کینیڈا

امریکہ نے نئی ویزا پالیسی آزاد وشفاف الیکشن سے جوڑدی

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ جو لوگ بنگلادیش میں جمہوری انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں یا اس میں ملوث ہیں، ان پر ویزا پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ نے نئی ویزا پالیسی ممالک میں آزاد اور شفاف الیکشن سے جوڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شفاف انتخابات کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی
محمود عباس سے انٹونی بلنکن کی ملاقات
صدر چین شی جنپنگ سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

انھوں نے لکھا ’’آج، میں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو فروغ دینے کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا ہے، اس پالیسی کے تحت بنگلہ دیش میں جمہوری عمل میں رخنہ ڈالنے والوں پر ویزا پابندی لگائی جا سکتی ہے، جو لوگ رخنہ ڈال رہے ہیں ان کی فیملی ارکان پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔‘‘

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ جو لوگ بنگلادیش میں جمہوری انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں یا اس میں ملوث ہیں، ان پر ویزا پابندیاں لگ سکتی ہیں۔