شمالی بھارت
راکیش ٹکیت کو بم سے اُڑادینے کی دھمکی
راکیش ٹکیت کے لڑکے گورؤ ٹکیت اور بی کے یو صدر نریش ٹکیت نے شکایت درج کرائی کہ ایک نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی کہ کسان آندولن سے دوری نہ اختیار کرنے پر راکیش ٹکیت اور ان کی فیملی کو بم سے اڑادیا جائے گا۔

مظفر نگر (یوپی): ایک نامعلوم شخص نے کسان احتجاج سے علیحدہ نہ ہونے پر بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) قائد راکیش ٹکیت اور ان کے ارکان ِ خاندان کو بم سے اڑادینے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔
راکیش ٹکیت کے لڑکے گورؤ ٹکیت اور بی کے یو صدر نریش ٹکیت نے شکایت درج کرائی کہ ایک نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی کہ کسان آندولن سے دوری نہ اختیار کرنے پر راکیش ٹکیت اور ان کی فیملی کو بم سے اڑادیا جائے گا۔
بھؤرا کلاں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اکشے شرما نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور فون کرنے والے کا پتہ چلانے کی کوشش جاری ہے۔