سوشیل میڈیا

مارک زکربرگ اور جان سینا کے درمیان لڑائی کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ہائی انرجی ایکشن مناظر کی جھلک دی گئی ہے، جسے رے بین اسمارٹ گلاسز کے ذریعے فلمایا گیا، جس کے ساتھ میٹا نے اپنی شراکت داری کو دوبارہ مستحکم کیا ہے۔

کیلیفورنیا: میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کی جانب سے جان سینا کے ساتھ فلمائے گئے اشتہار کے پس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں زکربرگ کو معروف ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا، گلوکار بینسن بون، اور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہلی۔ نوین الحق تنازعہ‘ افغان بولر کو آفریدی کی حمایت
نوجوانوں کیلئے لڑنے مشترکہ پلاٹ فارم ضروری: شرمیلا

ویڈیو میں ہائی انرجی ایکشن مناظر کی جھلک دی گئی ہے، جسے رے بین اسمارٹ گلاسز کے ذریعے فلمایا گیا، جس کے ساتھ میٹا نے اپنی شراکت داری کو دوبارہ مستحکم کیا ہے۔ کلپ میں زکربرگ کو جان سینا کے مکے سے ہوا میں اڑتے اور بون کے ساتھ تلوار بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ایکشن سے بھرپور مناظر اسمارٹ گلاسز کے ذریعے شرکاء کے نقطہ نظر سے فلمائے گئے، جس نے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کی ہے۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ پر خوب پسند کی جا رہی ہے۔

a3w
a3w