مرضی کیخلاف بوسہ لینے پر بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ دی
شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا فطری ہے۔ کئی جوڑوں میں لڑائی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں تاہم جھگڑے کے بعد یہ جوڑے آپس میں دوبارہ مل بھی جاتے ہیں۔
حیدرآباد: شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا فطری ہے۔ کئی جوڑوں میں لڑائی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں تاہم جھگڑے کے بعد یہ جوڑے آپس میں دوبارہ مل بھی جاتے ہیں۔
تاہم اے پی کے ضلع کرنول کے تُگلی منڈل،ایلماں گٹہ تانڈہ میں ہوئے شوہر اور بیوی کے جھگڑے کی وجہ نے تمام کو حیرت میں ڈال دیا اور اس جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ دی۔
تفصیلات کے مطابق تاراچند نائک اور پشپاوتی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور 8 سال پہلے ان کی شادی ہوئی۔
دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔اسی دوران گذشتہ روز بھی اس جوڑے میں جھگڑا ہوا۔
اس جھگڑے میں بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ دی۔ اسے فوری طور پر علاج کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔
اس واقعہ کے سلسلہ میں شوہر نے پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی نے اس کو ہلاک کرنے کی کوشش کی۔
جب پولیس نے خاتون سے پوچھ گچھ کی تو اس حملہ کی وجہ نے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔
خاتون نے پولیس سے کہا کہ اس کے شوہر نے اس کی مرضی کے خلاف اس کا بوسہ لینے کی کوشش کی جس پر اس نے ا پنے شوہر کی زبان کاٹ دی۔
یہ وجہ سن کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔ شوہر تاراچند پولیس سے اپنی بیوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔