تلنگانہسوشیل میڈیا

بیوی نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کرائی، واقعہ سوشیل میڈیا پر وائرل

سریتا نے دونوں خاندانوں کو شادی کیلئے راضی کرایا اور دونوں خاندانوں کی موجودگی میں یہ شادی انجام پائی ہے۔بیوی کی جانب سے شوہر کی دوسری شادی کا واقعہ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور یہ بات موضوع بحث بن گئی ہے۔

حیدرآباد: ایک بیوی نے اپنی ذمہ داری میں شوہر کی دوسری شادی کرائی۔ یہ واقعہ ضلع محبوب آباد بھکتا مارکنڈرے مندر میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
محبوب آباد میں کمسن لڑکے کا اغواء وقتل، مجرم کو سزائے موت

تفصیلات کے بموجب چنا گڈور منڈل آگم پلی گاؤں کے داسری نریش کی سریتا نامی لڑکی سے چند سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے۔

نریش کے رشتہ کی ایک ہمشیرہ نسبتی سندھیا ذہنی معذور ہے۔ جب نریش نے اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ سندھیا کو پسند کرتا ہے تو سریتا نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کیلئے رضامندی ظاہر کی ۔

سریتا نے دونوں خاندانوں کو شادی کیلئے راضی کرایا اور دونوں خاندانوں کی موجودگی میں یہ شادی انجام پائی ہے۔بیوی کی جانب سے شوہر کی دوسری شادی کا واقعہ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور یہ بات موضوع بحث بن گئی ہے۔

جب سریتا سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میرا شوہر سندھیا کو پسند کرتا ہے اور سندھیا ذہنی معذور بھی ہے وہ بچوں جیسی ہے اور بچوں کی طرح اس کی دیکھ بھال کرونگی۔

شادی سے قبل سندھیا کے بہنوئی نے پولیس کو ڈائیل 100 پر فون کرکے شادی رکوانے کی کوشش کی۔

جس مندر میں شادی ہورہی تھی پولیس پہونچ گئی اور دلہن کا آدھار کارڈ چیک کیا اور لڑکی بالغ ہونے اور پسند کی شادی سے اتفاق کیا اور ڈائیل 100 پر فون کرنے والے شخص پر برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد شادی انجام پائی۔

a3w
a3w