جرائم و حادثات
محو خواب بیوی کا شوہر نے قتل کردیا
پڑوسیوں نے خاتون کی لاش دیکھی اور پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کرضابطہ کی کارروائی کی۔

حیدرآباد: محو خواب بیوی کا شوہر نے قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع منچریال کے کشٹم پیٹ گاوں میں پیش آئی۔پولیس کے مطابق پوشم نامی شخص نے اپنی بیوی 45سالہ شنکرماں پر مہلک ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور فرارہوگیا۔
پڑوسیوں نے خاتون کی لاش دیکھی اور پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کرضابطہ کی کارروائی کی۔پولیس مفرور شوہرکی تلاش کررہی ہے۔