کھیل

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

ٹرافی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا گیا ہے جہاں میڈیا اور شائقین ٹرافی کا آج دیدار کر سکیں گے جب کہ پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کی ٹرافی کو تاریخی مقامات پر بھی لے جایا جائے گا۔

لاہور: ورلڈ کپ ٹرافی دنیا بھر کا سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر لاہور آنے والی ٹرافی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو دھکا
فاسٹ بولر محمد سمیع دوبارہ زخمی ہوگئے
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے ہندوستان میں شروع ہو رہا ہے تاہم اس کی ٹرافی دنیا کے مختلف ممالک کے سفر پر گامزن ہے اور اب تین دن کے لیے پاکستان کی مہمان بنی ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1699015157584629960

گزشتہ روز یہ چمچاتی ٹرافی لاہور پہنچی تو نگراں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اس سے پردہ اٹھایا۔ ٹرافی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا گیا ہے جہاں میڈیا اور شائقین ٹرافی کا آج دیدار کر سکیں گے جب کہ پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کی ٹرافی کو تاریخی مقامات پر بھی لے جایا جائے گا۔

یاد رے کہ ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر جون میں میزبان انڈیا سے شروع ہوا تھا جو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، امریکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، کویت، بحرین، اٹلی، فرانس اور انگلینڈ سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچی ہے۔

ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔