سوشیل میڈیا

لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)

لفٹ میں اگر کوئی شخص پھنس جائے تو اسے سب سے پہلے یہ فکر ہوتی ہے کسی بھی طرح وہ جلدی سے باہر نکل جائے لیکن لفٹ میں پھنسے ایک شخص نے سب کو حیران کردیا۔

نوئیڈا : لفٹ میں اگر کوئی شخص پھنس جائے تو اسے سب سے پہلے یہ فکر ہوتی ہے کسی بھی طرح وہ جلدی سے باہر نکل جائے لیکن لفٹ میں پھنسے ایک شخص نے سب کو حیران کردیا۔

متعلقہ خبریں
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں تین نوجوان لفٹ میں پھنسے ہیں لیکن انہیں اپنی جان سے زیادہ اپنے چھولے بھٹوروں کی پلیٹ کی فکر ہے۔

رہائشی عمارت کی لفٹ پہلی منزل پر پھنسی اور تینوں نوجوانوں کے ہاتھ میں چھولے بھٹوروں کی پلیٹ تھی۔

نوجوان لفٹ میں 30 منٹ تک پھنسے رہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کرنے کے لیے کچھ لوگ آئے تاہم اس دوران نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کہتا ہے کہ پہلے میرے چھولے بھٹوروں کی پلیٹ پکڑو۔ نوجوان کا یہ کہنا تھا کہ ریسکیو کرنے والے لوگ بھی بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔