تلنگانہ
شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ کر نئی نویلی دلہن نے خودکشی کر لی
یہ افسوناک واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع کے سالے بنجرہ گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک نئی نویلی دلہن 19 سالہ پوجیتا نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ کر پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔

حیدرآباد: شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ کر نئی نویلی دلہن نے خودکشی کر لی۔
یہ افسوناک واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع کے سالے بنجرہ گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک نئی نویلی دلہن 19 سالہ پوجیتا نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ کر پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق، پوجیتا کی شادی 16 اپریل کو اسی گاؤں کے قریب رہنے والے سرینواس سے ہوئی تھی جو کہ ایک جیولری شو روم میں سیلز مین کے طور پر کام کرتا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پوجیتا نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کولڈ ڈرنک پی تھی، جس پر اس کے شوہر اور سسرالی افراد بار بار اسے طعنے دیتے اور ہراساں کرتے تھے کہ اس نے "غیروں کے ساتھ کولڈ ڈرنک کیوں پی؟”مسلسل ذہنی دباؤ اور تذلیل کی وجہ سے گزشتہ رات پوجیتا نے اپنے گھر میں پھانسی لے کرخودکشی کر لی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔