شمالی بھارت

بڑے لوگ ہیں‘ پرشانت کشور کا راہول گاندھی پر طنز

موتیہاری میں میڈیا نمائندوں نے پوچھاتھا کہ آیا انہیں اپنی کوشش اور راہول گاندھی کے بڑے مارچ میں کوئی مماثلت دکھائی دیتی ہے۔ اس پر پرشانت کشور جواب دیاکہ بڑے لوگ ہیں۔ میں ان کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔

موتیہاری(بہار): سیاسی حکمت عملی سازسے سیاسی کارکن بنے پرشانت کشور نے ہفتہ کے دن کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی طنزیہ تعریف کی۔ پرشانت کشور نے جو اپنی آبائی ریاست بہار میں پدیاترا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

 موتیہاری میں میڈیا نمائندوں نے پوچھاتھا کہ آیا انہیں اپنی کوشش اور راہول گاندھی کے بڑے مارچ میں کوئی مماثلت دکھائی دیتی ہے۔ اس پر پرشانت کشور جواب دیاکہ بڑے لوگ ہیں۔ میں ان کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔

راہول گاندھی 3500 کلومیٹرطویل مارچ کررہے ہیں۔ میرے لئے کلومیٹرس کی کوئی اہمیت نہیں۔ میں اکتوبر سے نان اسٹاپ(بنارُکے) چل رہا ہوں لیکن میں اسے اپنے فزیکل فٹنس کے ثبوت کے طور پر دکھانا نہیں چاہتا۔کانگریس قائد پر بظاہرطنز میں پرشانت کشور نے کہا کہ نہ تو میں نئے سال پر بریک لیتا ہوں اور نہ گھرجاکرآتا ہوں۔