حیدرآباد

ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!

شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر قماربازی اور سٹہ کا کاروبار جاری ہے اورپولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔ باوثو ق ذرائع کے بموجب ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر جوا اور سٹہ کھیلاجارہا ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر قماربازی اور سٹہ کا کاروبار جاری ہے اورپولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔ باوثو ق ذرائع کے بموجب ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر جوا اور سٹہ کھیلاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ
ویڈیو: مدینہ بلڈنگ سرکل کے قریب واقع کمار شرٹس میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ
حیدرآباد میں مختلف مقامات پرجوئے خانوں کاچلن!
تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی
ایک مکان کے کرایہ میں دوسرا مکان

بہادرپورہ پولیس اسٹیشن کے حدودمیں کشن باغ میں بکری چورکی نگرانی میں بڑے پیمانے پر قماربازی جاری ہے۔ ان غیرقانونی سرگرمیوں کے بارے میں متعلقہ پولیس کو اچھی طرح معلوم ہے‘اس کے باوجودپولیس مبینہ طورپرمعمول لے کر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ فلک نما پولیس حدود میں واقع آڑے پہاڑپر بھی جواخانہ چلایا جارہا ہے۔اس جوے خانہ کاایک راستہ فلک نما پولیس اسٹیشن حدودمیں کھلتا ہے تواس کا عقبی دروازہ میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں کھلتا ہے۔

اس کے علاوہ بتایا جاتاہے کہ دبیرپورہ پولیس اسٹیشن کے پیچھے ایک مکان میں بھی بڑا جواخانہ چلایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قمرنامی شخص طویل عرصہ سے مکان کو کرائے پر حاصل کرتے ہوئے اس میں جواخانہ چلارہاہے۔

متعلقہ ٹاسک فورس اور مقامی پولیس کوبھی مبینہ طورپر معمول ادا کیا جاتاہے جس کی وجہ سے پولیس اورٹاسک فورس خاموشی اختیارکی ہوئی ہے اور شاہ گنج میں خواجہ ہوٹل کے قریب سٹہ کاکاروبار بڑے پیمانے پر چلایا جارہاہے۔ایک سابق سی ڈی سی بیٹوں کی نگرانی میں سٹہ کایہ کاروبار جاریہے۔

اس کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی کے علاقہ میں انوبا نامی شخص بھی بڑے پیمانے پر سٹہ چلارہا ہے۔ متعلقہ پولیس سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش ہے۔اس تعلق سے خبریں اخبارمیں شائع ہونے کے باوجود پولیس کے اعلیٰ عہدیدار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو تعجب کی بات ہے جبکہ اسپیشل برانچ اور انٹلیجنس کو بھی اس بات کاعلم ہے۔