دہلی

عالمی برادری کاغزہ کی تباہی کی حمایت کرنا شرمناک: پرینکا گاندھی

عالمی برادری کاغزہ کی تباہی کی حمایت کرنا شرمناک: پرینکا گاندھی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے غزہ میں اسرائیل۔حماس جنگ میں 5ہزار بچوں سمیت 10افراد کی موت پر بین الاقوامی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نسل کشی کی حمایت کرنے والو ں کا ضمیر انہیں نہیں جھنجھوڑتا۔

متعلقہ خبریں
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت
سرکاری کمپنیاں صنعتکاروں کے حوالے کرنا بی جے پی کی پالیسی: پرینکا

ایکس پر اپنے پوسٹ میں کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ کتنا شرمناک اور لائق مذمت سنگ میل ہے۔ غزہ میں 10ہزار سے زائد افراد مارے گئے جن میں سے تقریباً نصف بچے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر دس منٹ میں ایک بچہ کا قتل ہورہا ہے اور اب آکسیجن کی کمی کی وجہ سے شیرخوار بچوں کو انکوبیٹرس سے نکال کر مرنے کے لیے چھوڑا جارہا ہے۔“

عالمی برادری پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس نسل کشی کی حمایت کرنے والوں کا ضمیر اب بھی انہیں جھنجھوڑتا۔ کوئی جنگ بندی نہیں۔

مزید بمباری، مزید تشدد، مزید ہلاکتیں اور مزید مصائب۔ حکومتوں کا اس تباہی کی حمایت کرنا باعث شرم ہے۔ آخر یہ کب ختم ہوگا؟“

a3w
a3w