مشرق وسطیٰ

نتن یاہو کے ماتھے پر ایسی سیاہی ملی گئی ہے جو کبھی دھْل نہیں سکے گی: اردغان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ "غزہ میں ہمارے فلسطینی بہن بھائی 7 اکتوبر سے انسانی تاریخ کے بدترین حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ "غزہ میں ہمارے فلسطینی بہن بھائی 7 اکتوبر سے انسانی تاریخ کے بدترین حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو
اسرائیل میں ہزاروں شہری نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب میں صدر اردغان نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزّہ کے شہریوں پر انسانی تاریخ کے بد ترین اور منفور ترین حملے کئے جا رہے ہیں۔

ان 50 روزہ حملوں میں اسرائیلی فورسز نے پوری دنیا کی نظروں کے سامنے غزّہ میں ہر چیز کو تہس نہس کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس عرصے میں ہر وہ ظلم کیا ہے جو تاریخ کے صفحات پر سیادہ دھبہ بنا رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں میں 70 فیصد سے زائد عورتوں اور بچوں پر مشتمل تقریباً 16 ہزار شہریوں کو ہلاک کر دیا اور 35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

صدر اردغان نے کہا ہے کہ صدی کے بڑے ترین مظالم کر کے اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے تاریخ میں اپنا نام ابھی سے "غزّہ کا قصاب” لکھ دیا ہے۔

یہ سیاہی صرف نتن یاہو ہی نہیں اس کا ساتھ دینے والے ہر شخص کے ماتھے پر ملی گئی ہے اور اب کبھی دھْل نہیں سکے گی۔

صدر اردغان نے کہا ہے کہ "ان جنگی جرائم کے مقابل،ایک دو خارج، مغربی ممالک کی بے حسّی کو بھی ہم ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔ اسرائیلی انتظامیہ کو بین الاقوامی قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھی ہم ہر راستہ آزمائیں گے”۔

a3w
a3w