شمالی بھارت

عتیق احمد اور اشرف علی 5 دن کی پولیس ریمانڈ پر

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ دنیش کمار گوتم کی عدالت میں بی ایس پی ایم ایل اے راجوپال قتل کے مین گوال امیش پال کا قتل کے معاملے میں عتیق احمد اور اشرف علی کو13اپریل سے 17اپریل تک پوچھ گچھ کے لئے پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے کا حکم دیا ہے۔

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کی ایک خصوسی عدالت نے امیش پال قتل معاملے میں ملزم عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف علی کو جمعرات کو پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
سلمان خان کو دھمکی آمیز میل، جودھپور کا ایک شخص حراست میں
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ دنیش کمار گوتم کی عدالت میں بی ایس پی ایم ایل اے راجوپال قتل کے مین گوال امیش پال کا قتل کے معاملے میں عتیق احمد اور اشرف علی کو13اپریل سے 17اپریل تک پوچھ گچھ کے لئے پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے کا حکم دیا ہے۔

امیش پال کا گذشتہ 24فروری کو ان کے دھومن گنج واقع رہاش سے باہر قتل کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پوچ گچھ کے لئے ریمانڈر عرضی کے ساتھ پولیس نے عتیق اور اشرف کو آج صبح تقریبا سوا 11بجے سی جے ایم کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عتیق کو احمد آباد جیل سے اور اس کے بھائی اشرف علی کو بریلی جیل سے یہاں بدھ کو لایا گیا تھا۔

بی ایس پی ایم ایل اے راجوپال کے قتل کے مین گوال امیش پال کے اغوا کے معاملے میں عدالت عتیق کو عمر قید کی سزا پہلے ہی سنا چکی ہے۔ امیش پال قتل معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے پولیس نے عدالت میں ایک ہفتے پہلے وارنٹ بی کے تحت عرضی داخل کی تھی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔ عدالت سے ریمانڈ ملنے کے بعد ونوں سے پوچھ گچھ کی جائےگی۔

قابل ذکر ہے وارنٹ بی کسی بھی جیل میں بند ملزم کے لئے عدالت سے جاری ہوتا ہے۔ کسی معاملے میں تفتیش کار جب عدالت کو بتایا ہے کہ اس نے اس شخص کو ملزم بنایا ہے۔ تب عدالت وارنٹ بی جاری کرتی ہے۔ گذشتہ دنوں پولیس ٹیم نے عدالت سے جاری بی وارنٹ کو جیل میں تعمیل کرایا تھا۔ امیش پال قتل معاملے میں عتیق اور اشرف پر سازش رچنے کا الزام ہے۔