مشرق وسطیٰ

حکومت گرانے نتن یاہو کو ان کی ہی کابینہ کی دھمکی

غاصب صیہونی حکومت کی کابینہ کے دو وزراء نے غزہ میں دائمی جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کی صورت میں حکومت گرادینے کی دھمکی دی ہے۔

تل ابیب: غاصب صیہونی حکومت کی کابینہ کے دو وزراء نے غزہ میں دائمی جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کی صورت میں حکومت گرادینے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی ٹیم کا 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نیتن یاہو پر حماس سے معاہدے کے لئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی وفاقی کابینہ کے دو وزراء نے نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ غزہ میں دائمی جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کی صورت میں وہ حکومت گرادیں گے۔

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی حکومت کے گر جانے کا باعث بنے گی۔

نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک اور وزیر، بزالل اسموتریج، نے بھی کہا ہیکہ غزہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حتمی جنگ بندی انجام پانے کی صورت میں وہ استعفی دے دیں گے اور نتیجیمیں حکومت گر جائے گی۔

نیتن یاہو کی کابینہ کے ان دو اراکین کی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ متحارب فریق امریکہ اور قطر کے ساتھ مل کر مقبوضہ علاقوں میں جنگ بندی کی مدت کی توسیع میں کوشاں ہیں۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا دوحہ پہنچ چکے ہیں اور امکان ہے کہ اس سفر کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے وسیع تر معاہدے پر دستخط کر دیئے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی اطلاع دی ہے کہ امریکی سی آئی اے اور موساد کے سربراہان، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع پر بات چیت کریں گے۔ مصر کے حکام بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے قطر گئے ہیں۔