دھرنا چوک پر تلنگانہ مارچ کی اجازت نہیں ۔ مشتاق ملک کی درخواست مسترد
سٹی پولیس نے جائنٹ ایکشن کمیٹی تلنگانہ واے پی کو وقف قانون کی تنسیخ کے مطالبہ پر 26 اپریل کو دھرنا چوک (اندراپارک) پر تلنگانہ مارچ کے اہتمام کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

حیدرآباد (پریس نوٹ) سٹی پولیس نے جائنٹ ایکشن کمیٹی تلنگانہ واے پی کو وقف قانون کی تنسیخ کے مطالبہ پر 26 اپریل کو دھرنا چوک (اندراپارک) پر تلنگانہ مارچ کے اہتمام کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔
کنوینر جائنٹ ایکشن کمیٹی مشتاق ملک نے دھرنا چوک پر ہفتہ 26 اپریل کو 2بجے دن تا 5بجے شام تک تلنگانہ مارچ کے اہتمام کی اجازت دینے کی پولیس سے تحریری طورپر درخواست کی تھی جسے پولیس نے آج واضح کیا کہ موجودہ صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، ٹرافک میں خلل اور دیگر وجوہات کے پیش نظر جے اے سی کو وقف قانون کے خلاف تلنگانہ مارچ کی اجازت دینے سے متعلق داخل کردہ درخواست کو مسترد کردیا۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) حیدرآباد وکرم سنگھ مان کی جانب سے آج جاری کردہ احکام میں بتایاکہ جائنٹ ایکشن کمیٹی کو اندراپارک (دھرنا چوک) پر وقف قانون کے خلاف تلنگانہ مارچ پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ ہم نے مشتاق ملک کی درخواست کا بغور جائزہ لیا اور تلنگانہ مارچ کے اہتمام کیلئے ان کی جانب سے دی گئی درخواست کو مسترد کردیا جاتا ہے۔