دہلی
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
جنگ کے بجائے سفارت کاری اور ڈائیلاگ پر پھر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے دن دہشت گردی کے مسئلہ پر تمام برکس ارکان کی تائید طلب کی۔

کازان (روس) (آئی اے این ایس) جنگ کے بجائے سفارت کاری اور ڈائیلاگ پر پھر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے دن دہشت گردی کے مسئلہ پر تمام برکس ارکان کی تائید طلب کی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ سنگین معاملہ میں دُہرا معیار نہیں ہوسکتا۔ ہمیں ڈائیلاگ اور سفارت کاری کی تائید کرنی چاہئے‘ جنگ کی نہیں۔
ہم جس طرح کووِڈ سے نمٹنے میں کامیاب رہے اسی طرح آنے والی نسلوں کے لئے خوشحال مستقبل کے نئے مواقع پیدا کرنے کے اہل ہیں۔
وہ روسی شہر کازان میں 16 ویں برکس چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گرد فینانسنگ سے نمٹنے کے لئے ہمیں یکسو ہونا ضروری ہے۔ اس سنگین معاملہ میں دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں۔
Photo Source: @thbharatcurrent