تلنگانہ

ترقی اور عوامی فلاح کے عزم سے ریاستیں کیسے بدلتی ہیں، تلنگانہ نے ثابت کیا: کے ٹی راما راؤ

لندن میں جاری ''برج انڈیا ویک 2025'' کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ''پائیدار ترقی کے ذریعہ عالمی معیشت کو آگے بڑھانے میں تلنگانہ کا کردار'' کے موضوع پر کلیدی لکچردیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ مضبوط قیادت اور عوامی فلاح کا خلوص ہو تو غیر معمولی ترقی ممکن ہے، اور تلنگانہ نے اس بات کو ثابت کر دکھایا ہے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

لندن میں جاری ”برج انڈیا ویک 2025” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ”پائیدار ترقی کے ذریعہ عالمی معیشت کو آگے بڑھانے میں تلنگانہ کا کردار” کے موضوع پر کلیدی لکچردیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے 9 سالہ دورِ اقتدار میں تلنگانہ نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ صرف ہندوستان کے لئے ہی نہیں بلکہ دنیا کے لئے بھی ایک مثال ہیں۔

کے ٹی آر نے بتایا کہ صرف تین برسوں میں انجینئرنگ کے شاہکار کالیشورم پراجکٹ کو مکمل کر کے ملک کو حیرت زدہ کر دیا گیا۔

ٹی ایس آئی پاس کے تحت 28 ہزار صنعتوں کو منظوری دی گئی، جس کے نتیجہ میں ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری تلنگانہ میں آئی۔کے ٹی آر نے سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے تلنگانہ کو پہلا آپشن سمجھیں، کیونکہ یہ ایک ترقی پسند ریاست ہے۔