مشرق وسطیٰ

رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں:نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن پر اسرائیلی مؤقف اچھی طرح واضح کر دیا ہے، رفح میں حماس بٹالین کے پوری طرح خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

تل ابیب: امریکی صدر جو بائیڈن سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہونے والی گفتگو پر اسرائیلی کابینہ کو بریف کیا گیا، اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حماس کو تباہ کرنے کے لیے رفح میں زمینی آپریشن ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
راج دیپ سردیسائی کے ٹوئٹ پر کے ٹی آر کا جواب
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن پر اسرائیلی مؤقف اچھی طرح واضح کر دیا ہے، رفح میں حماس بٹالین کے پوری طرح خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس بٹالین خاتمے کیلئے رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کی گذشتہ روز ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی تھی۔

دوسری جانب قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، جو دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔

غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے، الجزیرہ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی مذاکرات شروع ہو گئے، جنگ بندی کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔

انٹونی بلنکن کل سعودی عرب پہنچیں گے اور پھر مصر جائیں گے، ثالثی کا کردار ادا کرنے والے قطر کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت کے آغاز کے بعد وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پر امید ہے۔

a3w
a3w