تلنگانہ

مہاراشٹراسے آصف آباد کے جنگلات میں شیرداخل۔ شیر کو نقصان نہ پہونچائیں

مہاراشٹراکے ضلع چندراپورکے تاڈوبہ اندھاری ٹائیگر ریزرو(ٹی اے ٹی آر) سے ایک شیرآصف آباد کے جنگلات میں داخل ہوا ہے اوریہ شیرآصف آباد کے جنگلات میں ہی ہے۔

حیدرآباد: مہاراشٹراکے ضلع چندراپورکے تاڈوبہ اندھاری ٹائیگر ریزرو(ٹی اے ٹی آر) سے ایک شیرآصف آباد کے جنگلات میں داخل ہوا ہے اوریہ شیرآصف آباد کے جنگلات میں ہی ہے۔

ڈسڑکٹ فاریسٹ آفیسر ضلع کمرم بھیم آصف آباد دنیش کمارنے بتایا کہ بالغ شیر جس کا نام P-1ہے‘پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے ضلع کے جنگلات میں داخل ہوا ہے۔

غذااورعلاقہ کی تلاش میں یہ نرشیر چند ہفتوں قبل پرانہیتا ندی کو عبور کرتے ہوئے آصف آباد کے گھنے جنگلات میں داخل ہواہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اورٹرایکرس کی مددسے اس شیر کی نقل وحرکت پرنظررکھی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شیر کو نقصان نہ پہونچائیں۔

حالیہ دنوں میں اس شیر نے کاغذنگر ڈیویژن کے جنگلات میں کئی گائیوں کو شکار بنایا ہے۔شیر کی موجودگی کی اطلاعات کے بعداس علاقہ کے عوام میں دہشت پھیل گئی ہے۔

دوسال قبل چندراپور کے A2 نامی شیر‘ضلع جنگلات میں داخل ہواتھا۔ ڈسڑکٹ فاریسٹ آفیسر ضلع کمرم بھیم آصف آباد دنیش کمارنے یہ بات بتائی۔