شمالی بھارت

بہار میں ہوگی جھوٹ اور جملوں کی برسات : لالو

پیر کو مسٹر یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس‘ پر پوسٹ کیا: "وزیر اعظم آج بہار میں ہیں، اس لیے بہار میں آج جھوٹ اور جملوں کی برسات ہوگی۔"

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بہار آمد سے قبل ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج ریاست میں جھوٹ اور جملوں کی برسات ہوگی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
بہار کوٹہ مسئلہ، آر جے ڈی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس

پیر کو مسٹر یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ پر پوسٹ کیا: "وزیر اعظم آج بہار میں ہیں، اس لیے بہار میں آج جھوٹ اور جملوں کی برسات ہوگی۔”

آر جے ڈی صدر نے کہا، "یہ انتخابی سال ہے، اس لیے لوگوں کو الجھانے کے لیے، ملک بھر میں مرکزی اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح اب ظاہری طور پر بہار سے کیا جائے گا، لیکن بہار کو نہ کچھ ملے گا، نہ کچھ دیں گے۔”

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی کا آج بھاگلپور میں ایک پروگرام طے ہے۔