حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بیلوگا ایر بس کی شمس آباد ایرپورٹ پر تیسری مرتبہ لینڈنگ (ویڈیو)

شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 29 اگست کی رات 12 بجکر 17 منٹ پر دنیا کی سب سے بڑی بیلوگا ایر بس نے تیسری مرتبہ لینڈ کیا ۔

حیدرآباد: شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 29 اگست کی رات 12 بجکر 17 منٹ پر دنیا کی سب سے بڑی بیلوگا ایر بس نے تیسری مرتبہ لینڈ کیا ۔

ایرپورٹ عہدیداروں اور عملہ نے ہوائی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔ بیلوگا ایر بس وہیل مچھلی کی جسامت رکھنے والی فلائیٹ نمبر A300-608ST مسقط سے روانہ ہوئی اور شمس آباد ایرپورٹ پر ایندھن بھرنے اور عملہ کو آرام کے لیے تین گھنٹوں تک شمس آباد ایرپورٹ پر رکی رہی ۔

بیلوگا ایر بس آنے سے ایرپورٹ کا نظارہ ہی تبدیل ہوگیا تھا ۔

ایر بس دسمبر 2022 میں پہلی مرتبہ، اگست 2023 میں دوسری مرتبہ اور اب 29 اگست 2024 میں تیسری مرتبہ شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈ ہوئی ۔ جو حمل و نقل کے لیے کئی ممالک کا سفر کرتی ہے ۔۔

a3w
a3w