شمالی بھارت

سابق فوجی جوان نے بیوی اور بیٹی کا گلا گانٹنے کے بعد کی یہ حرکت

شمالی 24پرگنہ کے دمدم علاقے میں ایک سابق فوجی جوا ن نے اپنی بیوی اور بیٹی کا گلا کاٹ کرٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

کلکتہ : شمالی 24پرگنہ کے دمدم علاقے میں ایک سابق فوجی جوا ن نے اپنی بیوی اور بیٹی کا گلا کاٹ کرٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

یہ وحشیانہ واقعہ دم دم میونسپلٹی علاقہ کے وارڈ نمبر 10 میں پیش آیا بعد ازاںسابق فوجی جوان گوتم بندوپادھیائے (48) نے مدھیم گرام اسٹیشن کے قریب ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

گوتم کی لاش آج صبح مدھیم گرام اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر برآمد ہوئی۔ اس کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ اس کا گھر دم دم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 میں ہے۔ گوتم کی بیوی دیویکا بندوپادھیائے (44) اور اس کی بیٹی دیشا بندیوپادھیائے (19) کی لاشیں گھر کے اندر سے برآمد ہوئیں جن کے گلے خون سے لت پت تھے۔

تفتیش کے بعد پولیس نے اندازہ لگایا کہ گوتم نے پہلے اپنی بیوی اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کیا۔ اس کے بعد اس نے مدھیم گرام میں لوکل ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

متوفی گوتم کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں سے بات کرنے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ سابق فوجی کو ذہنی پریشانی تھی۔ اس کے ساتھ ہی خاندانی طور پر اختلافات بھی چل رہے تھے۔

پولیس کو معلوم ہوا کہ گوتم بکل بھی شراب پی رکھی ہوئی تھی۔ لیکن علاقہ مکین سوچ بھی نہیں سکتے کہ گوتم اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے ایسی حرکت کرے گا۔پولیس نے تینوں کی لاشیں برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

a3w
a3w