شمالی بھارت

درخت سے باندھ کر نوجوان کے ساتھ مار پیٹ، چھہ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر

اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے کوتوالی پٹّی پولیس نے علاقے کے راماپور گاوں میں ایک افراد کے گھر میں نوجوان کے کودنے و پکڑ کر درخت سے باندھ کر مارنے پیٹنے پر ایف آئی آر درج ہوگئی۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے کوتوالی پٹّی پولیس نے علاقے کے راماپور گاوں میں ایک افراد کے گھر میں نوجوان کے کودنے و پکڑ کر درخت سے باندھ کر مارنے پیٹنے کے معاملے میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر پولیس چوکی پرتھوی گنج انچارج کی شکایت پر جمعہ کو مارپیٹ و آئی ٹی ایکٹ کے تحت چھہ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی ودیاساگر مشرا نے جمعہ کی شام بتایا کہ تھانہ کوتوالی پٹی علاقے کے راماپور گاوں اپنے ننہال آیا روی سونی گاوں کے اختر کے گھر میں گزشتہ 13، اگست کی شب کود گیا تھا ،جہاں شور وغل پر گاوں والوں نے اس کو پکڑ کر درخت سے باندھ کر مار پیٹ کیا۔

وہیں اس دوران کچھ لوگوں نے 17، اگست کو واقعہ کا ویڈیوں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ۔پولیس نے ویڈیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس چوکی انچارج ہری موہن راجپوت کو تحقیقات سونپی ۔ چوکی انچارج نے واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے شکایت دی۔

پولیس نے شکایت کی بنیاد عاقد ،عتق الحسن ،صابر ،امتیاز ،گڈّو و مہیش پال سمیت چھہ لوگوں کے خلاف مناسب دفعات میں ایف آئی آر درج کر جانچ شروع کر دی ہے ۔