کھیل

آئی پی ایل کا یہ ریکارڈ 13 سال سے برقرار ہے

ایسے کئی وکٹ کیپرز ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ میں 4 آؤٹ کیے لیکن آج تک کوئی بھی سنگاکارا کا مقابلہ نہیں کرسکا۔ ایم ایس دھونی کی بات کریں تو ایک میچ میں ان کے آؤٹ ہونے کی سب سے زیادہ تعداد 4 ہے۔

ممبئی: کرکٹ کی دنیا میں بہت سے ایسے وکٹ کیپر رہے ہیں جو وکٹ کے پیچھے کھڑے ہوکر بھی میچ کا رخ موڑنا جانتے ہیں۔ ایڈم گلکرسٹ، ایم ایس دھونی، کمار سنگاکارا اور مارک باؤچر جیسے عظیم وکٹ کیپر آئی پی ایل کی تاریخ میں کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دھونی کا مداح کو کھانوں کیلئے پاکستان جانے کا مشورہ
دھونی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے دیکھے گئے
اسٹوکس نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا
دھونی گراونڈ میں بہت گالی گلوچ کرتے تھے: ایشانت
روہت نے دھونی کو پیچھے چھوڑدیا

 خاص طورپر اگر ہم ایم ایس دھونی کے بارے میں بات کریں تو وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 5 بار چینائی سوپر کنگز کو چمپئن بنایا ہے اور کئی بڑے ذاتی ریکارڈ بھی بنائے ہیں۔ لیکن ایک ریکارڈ ایسا بھی ہے جو ایم ایس دھونی سے بہت دور ہے۔

یہاں ہم اس وکٹ کیپنگ ریکارڈ کی بات کررہے ہیں جب سری لنکا کے عظیم کھلاڑی کمار سنگاکارا نے وکٹ کے پیچھے کھڑے ہوکر ایک میچ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 آئی پی ایل کے ایک میچ میں سب سے زیادہ آؤٹ کرنے کا ریکارڈ سنگاکارا کے پاس ہے جنہوں نے 2011 میں دکن چارجرز کیلئے کھیلتے ہوئے آر سی بی کے خلاف میچ میں وکٹ کے پیچھے کھڑے ہوکر 5 کیچ لیے تھے۔

 ایسے کئی وکٹ کیپرز ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ میں 4 آؤٹ کیے لیکن آج تک کوئی بھی سنگاکارا کا مقابلہ نہیں کرسکا۔ ایم ایس دھونی کی بات کریں تو ایک میچ میں ان کے آؤٹ ہونے کی سب سے زیادہ تعداد 4 ہے۔

سال 2013 میں انہوں نے 3 کیچ لیے اور سی ایس کے بمقابلہ آر سی بی میچ میں ایک کھلاڑی کو اسٹمپ بھی کیا۔ اس کے علاوہ دھونی 2020 میں کے کے آر کے خلاف میچ میں سنگاکارا کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن وہاں بھی وہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب رہے۔

تاہم اب تک آئی پی ایل میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے وکٹ کیپر ایم ایس دھونی ہیں جنہوں نے 180 بار وکٹ کے پیچھے سے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاہے۔ لیکن ایک ہی میچ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ریکارڈ اب بھی ان سے بہت دور لگتاہے۔

a3w
a3w