یہ سیاسی انتقام نہیں، قانونی کیس ہے: بی جے پی
ٹاملناڈو بی جے پی کے ریاستی صدر کے انا ملائی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ڈی ایم کے لیڈر اور ٹاملناڈو کے وزیر برقی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا جارہا ہے۔ ایک قانونی کیس میں انھیں حراست میں لیا گیا ہے۔
چینائی: ٹاملناڈو بی جے پی کے ریاستی صدر کے انا ملائی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ڈی ایم کے لیڈر اور ٹاملناڈو کے وزیر برقی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا جارہا ہے۔ ایک قانونی کیس میں انھیں حراست میں لیا گیا ہے۔
ٹاملناڈو کے ریاستی بی جے پی ہیڈ کوارٹرس کملا لایم میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انا ملائی نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے رقم برائے ملازمت اسکام کی مزید تحقیقات کے لیے انہیں حراست میں لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بی جے پی کو کسی سے سیاسی انتقام لینے کی ضرورت نہیں۔ بی جے پی کا ایسا طرز ِ کارکردگی نہیں ہے۔ انا ملائی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ 2016ء میں موجودہ چیف منسٹر ایم کے اسٹالن قائد ِ اپوزیشن تھے۔
انھوں نے سنتھل بالا جی کو نشانہ بنایا تھا، جو اس وقت اے آئی اے ڈی ایم کے میں تھے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس وقت اسٹالن نے خود سنتھل بالا جی کے خلاف الزامات کی منصفانہ تحقیقات کرانے کی اپیل کی تھی۔