قومیسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا، وجہ جان کر پولیس بھی دنگ رہ گئی

اتراکھنڈ کے کوٹدوار سے ایک لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جس نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ پولیس کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ یوپی کے مرادآباد سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ رویندر کمار کی لاش کوٹدوار کے جنگلات سے برآمد ہوئی اور جب پولیس نے اس قتل کی تفتیش کی تو کہانی نے چونکا دینے والا رخ اختیار کر لیا۔

نئی دهلی: اتراکھنڈ کے کوٹدوار سے ایک لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جس نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ پولیس کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ یوپی کے مرادآباد سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ رویندر کمار کی لاش کوٹدوار کے جنگلات سے برآمد ہوئی اور جب پولیس نے اس قتل کی تفتیش کی تو کہانی نے چونکا دینے والا رخ اختیار کر لیا۔

پولیس تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ رویندر کمار کی بیوی، 36 سالہ رینا سندھو نے اپنے عاشق پارتوش کمار کے ساتھ مل کر اس کی جان لی۔ وجہ؟ کروڑوں کی جائیداد اور ناجائز تعلقات۔ رویندر مرادآباد میں ایک تین منزلہ عالیشان مکان کا مالک تھا، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ رویندر یہ مکان فروخت کرنا چاہتا تھا تاکہ اپنے قرضے چکا سکے، لیکن رینا اس فیصلے کے خلاف تھی۔

Also Read: India Mandates Birth Certificates for Passports: New Rules for Children Born After October 2023

اسی دوران فزیوتھراپی کے بہانے رینا کی ملاقات پارتوش کمار نامی شخص سے ہوئی، جو مریض بن کر اس کے قریب آیا اور جلد ہی دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہو گئے۔ جلد ہی ان دونوں نے رویندر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنا لیا۔

قتل سے کچھ دن پہلے رویندر اپنی بیوی کے ساتھ اتراکھنڈ کے کوٹدوار آیا۔ موقع دیکھ کر رینا اور اس کے عاشق نے رویندر کو قتل کیا اور لاش کو جنگل میں پھینک دیا تاکہ قتل کو چھپایا جا سکے۔ لیکن پولیس نے جلد ہی کیس کو سلجھا لیا۔ تفتیش کے دوران کال ریکارڈ، لوکیشن ڈیٹا اور رویندر کی بیوی کے بیانات نے شک کے دائرے کو محدود کر دیا، اور بالآخر رینا اور پارتوش کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق رویندر پہلے اتراکھنڈ کے ڈوئیوالا میں کرائے پر رہتا تھا، جہاں اس کی ملاقات رینا سے ہوئی۔ سال 2011 میں دونوں نے شادی کر لی اور ان کے دو بچے بھی پیدا ہوئے، جن میں ایک بیٹی کی عمر اس وقت محض 11 سال ہے۔ شادی کے بعد رویندر نے دہلی کے رجوکری علاقے میں اپنی آبائی زمین بیچ کر مرادآباد کے رام گنگا وہار علاقے میں ایک بڑا مکان خرید لیا۔ یہ علاقہ شہر کے پوش علاقوں میں شمار ہوتا ہے، اور یہاں سے رویندر کو کرائے سے لاکھوں روپے کی آمدنی ہوتی تھی۔

پولیس کے مطابق، قتل کے پیچھے صرف ناجائز تعلقات ہی نہیں بلکہ جائیداد کا لالچ اور حسد بھی کارفرما تھے۔ رویندر پر کچھ قرض بھی تھا، جسے وہ مکان بیچ کر ختم کرنا چاہتا تھا، لیکن رینا کو لگتا تھا کہ اگر مکان بکا تو اس کا سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ اس لیے اس نے محبوب کے ساتھ مل کر رویندر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ جو شخص رینا کے گھر اکثر آتا تھا، خود کو اس کا رشتہ دار بتاتا تھا، لیکن اس کے رویے پر کئی بار شبہ ہوا۔ مگر کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہی شخص قتل کا اصل کردار بنے گا۔

قتل کے بعد پورے خاندان میں کہرام مچ گیا ہے۔ پولیس نے قتل کی اس خوفناک واردات کا پردہ فاش کرتے ہوئے رینا سندھو اور اس کے عاشق پارتوش کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ متاثرہ خاندان انصاف کی اپیل کر رہا ہے، جبکہ مقامی لوگ اس سفاک واقعه پر سکتے میں ہیں۔