شمالی بھارت

مسلمانوں پر بری نظر ڈالنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا: تیجسوی یادو

سابق ڈپٹی چیف منسٹر بہار و راشٹریہ جنتا دل لیڈر (آر جے ڈی) تیجسوی یادو نے آج اڑریہ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ کے متنازعہ بیان پر سخت تنقید کی۔

پٹنہ (آئی اے این ایس) سابق ڈپٹی چیف منسٹر بہار و راشٹریہ جنتا دل لیڈر (آر جے ڈی) تیجسوی یادو نے آج اڑریہ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ کے متنازعہ بیان پر سخت تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
وڈودرہ میں ہندوؤں کاغلبہ جتانے شوبھا یاتراؤں کا انعقاد
200 یونٹ مفت برقی دی جائے گی : تیجسوی
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

سنگھ کا بیان جس کا لب و لہجہ فرقہ وارانہ تھا، پر بہار اسمبلی میں قائد ِ اپوزیشن نے شدید ردّ ِ عمل ظاہر کیا۔ اپنی تنقید میں تیجسوی یادو نے زور دے کر کہا کہ اقلیتی فرقہ کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش خصوصیت کے ساتھ پھوٹ ڈالنے والی اور نفرت انگیز ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

تیجسوی یادو نے تیقن دیا کہ وہ اور آر جے ڈی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والے کسی بھی فرد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔ فیس بک پر جاری کردہ لائیو نشریے میں تیجسوی یادو نے عوام پر زور دیا کہ وہ تعلیم، آبپاشی اور آمدنی (روزگار) جیسے حقیقی مسائل پر توجہ مبذول کریں نہ کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مد ِ مقابل کرنے پھوٹ ڈالنے کی چالوں کا شکار ہوں۔

یادو نے کہا کہ بدامنی پھیلانے والے اور فسادات بھڑکانے والی فرقہ پرست طاقتوں کی مخالفت کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہر فرقہ بلالحاظِ مذہب ملک کی آزادی اور ترقی میں حصہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے اپنی اپیل میں اتحاد اور ترقی پر توجہ مبذول کرتے ہوئے بہار کو فرقہ وارانہ کشیدگی سے دور رکھنے کہا۔ انھوں نے عوام کو تیقن دیا کہ جب تک وہ زندہ رہیں گے بہار کو فرقہ پرستی میں ڈھکیلنے کی ہر کوشش کی بھرپور مدافعت کریں گے۔

اشتعال انگیز بیانات کے خلاف انھوں نے لیڈروں کو انتباہ دیا اور زور دے کر کہا کہ جو بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے بری نظر ڈالے گا اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تیجسوی یادو نے چیف منسٹر بہار نتیش یادو کو بھی نشانہ بناتے ہوئے تنقید کی کہ وہ نفرت پھیلانے والوں کی تائید کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہردیپ سنگھ جیسے پھوٹ ڈالنے والے بیانات جاری کرنے والے لیڈروں کو وائی زمرے کے بشمول اضافہ سیکورٹی نتیش کمار فراہم کررہے ہیں۔ تیجسوی یادو نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی زیرقیادت ”ہندو سوابھیمان یاترا“ کے دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے اشتعال انگیز بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا۔

اڑریہ کے رکن پارلیمنٹ نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں کہا تھا کہ ”اگر آپ (مسلمان) اڑریہ میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہندو ہوجانا چاہیے“۔ اس بیان پر بہار اور سارے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

Photo Source: @ydv_abhii45